- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم ’نام‘ کا سیکوئل بنانے پر غور
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ پوجا بھٹ نے فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل کے بعد سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم ’نام‘ کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا۔
دو دہائی تک اداکاری کی دنیا سے دور رہنے والی پوجا بھٹ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 1991ء میں والد مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’سڑک‘ کا ایک بار پھر سنجے دت کے ساتھ سیکوئل بنانےجارہی ہیں جس میں اس بار اُن کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی ساتھ ہوں گی۔
شائقین کی جانب سے پوجا بھٹ کے اعلان کو کافی مثبت انداز سے دیکھا گیا جس پر انہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ مداحوں کی خوشی ابھی اپنے عروج پر ہی تھی کہ اداکارہ نے ایک اور مشہور فلم کا سیکوئل بناکر نئے سال کو یادگار بنانے کی ٹھان لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بھٹ نے بتایا کہ فلم ’نام‘ اُن کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک فلم ہے جوکہ اُن کے والد کی ایک جادوئی تخلیق تھی جس کا اسکرپٹ ممتاز مصنف سلیم خان نے تحریر کیا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس فلم کا ری میک بنانے کی بہت جستجو ہے تاہم اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
یہ پڑھیں: فلم ‘‘سڑک‘‘ کے سیکوئل کا سہرا سنجے دت کوجاتا ہے، پوجا بھٹ
واضح رہے کہ 1986ء میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نام‘ میں سنجے دت کے ساتھ کمار گورو، امریتا سنگھ اور پونم دھلن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔