سردی کی شدت میں اضافہ، یخ بستہ ہواؤں سے شہری ٹھٹھر گئے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 9 جنوری 2019
جنوری میں وقفے وقفے سے سردہواؤں کے کئی سلسلے آنیکاامکان،
۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جنوری میں وقفے وقفے سے سردہواؤں کے کئی سلسلے آنیکاامکان، ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

 کراچی: کراچی سرد اور خشک ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے سرد ہواؤں کے کئی سلسلے آنے کا امکان ہے ہوا کا زیادہ دباؤ کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے عام دنوں میں چلنے والی ہوائیں غیر معمولی ہواؤں میں تبدیل ہوسکتی ہیں کراچی میں شدید سردی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔

سرد ہواؤں نے ایسا اثر دکھایا کہ سرشام ہی پررونق گلیاں ویران نظر آتی ہیں، شہری گرم کپڑوں میں ملبوس ہوگئے اور گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے، ہر گلی کی نکڑ پر چکن کارن سوپ اور یخنی کے ٹھیلوں پر رش لگا ہوا ہے، مرغی کے ابلے ہوئے گرم انڈے بھی جگہ جگہ فروخت ہورہے ہیں،شدید سردی کے دوران گیس غائب ہونے سے شہری کھانا پکانے اور نہانے کے لیے پانی گرم کرنے سے بھی محروم ہوگئے ہیں،سڑکوں اور گلیوں میں بیٹھنے والوں نے روزانہ آگ جلاکر تاپنا شروع کردی، تفصیلات کے مطابق اگلے چندروز کے دوران کراچی میں مزید تیز رفتار ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے غیر معمولی ہواؤں کے سبب کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشیدکے مطابق 10سے14جنوری کے درمیان شہر میں معمول سے تیزرفتارشمالی ہوائیں چل سکتی ہیں، اس کے نتیجے میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، عبدالرشید کے مطابق ہوا کا دباؤ ( ہائی پریشر) شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے عام دنوں میں چلنے والی ہوائیں غیر معمولی ہواؤں میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے سرد ہواوں کے کئی سلسلے چلنے کا امکان موجود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران قدرے متوازن درجہ حرارت کے بعد دوبارہ درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 10.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 54 فیصد دن کے وقت 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،منگل کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے شہر میں حد نگاہ 6 کلومیٹر سے 3 کلومیٹر تک کم ہوئی، محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ اگلے 24گھنٹے کے دوران شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11سے13ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، کراچی میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں نے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کردیے۔

سرد اور یخ بستہ ہواؤں نے ایسا اثر دکھایا کہ سرشام ہی پررونق گلیاں ویران نظر آتی ہیں، شہری گرم کپڑوں میں ملبوس ہوکر گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے، ہر گلی کی نکڑ پر چکن کارن سوپ اور یخنی کے ٹھیلوں پر رش لگا ہوا ہے، شہری گرم مشروبات پینے میں مشغول رہتے ہیں، مونگھ پھلی اور خشک میوے بیچنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کے ابلے ہوئے گرم انڈے بھی جگہ جگہ فروخت ہورہے ہیں، شدید سردی کے دوران گیس غائب ہونے سے شہری کھانا پکانے اور نہانے کے لیے پانی گرم کرنے سے بھی محروم ہوگئے ہیں، شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں بیٹھنے والوں نے روزانہ آگ جلاکر تاپنا شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔