الیکشن کے باوجود آئی پی ایل بھارت میں ہی ہوگی، 23مارچ سے آغاز

اے ایف پی  بدھ 9 جنوری 2019
 پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا، فوٹو: فائل

پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا، فوٹو: فائل

نئی دہلی:  انتخابات کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ اس بار اپنے ملک میں ہی منعقد کی جائے گی اس کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیا۔

اس سے قبل انتخابات سے متصادم ہونے کی وجہ سے 2009 کا پورا ایڈیشن جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا، 2014 میں ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران ہونے والے مقابلوں کی میزبان متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

بی سی سی آئی نے اس بار ایونٹ کی پھر یو اے ای منتقل کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا، جلد ہی مکمل شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔