عمران ہاشمی کے ’جعلی خوبصورت‘ کہنے پر ایشوریا آج بھی غصہ

ویب ڈیسک  بدھ 9 جنوری 2019
ایشوریا پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے انہیں ’جعلی خوبصورت‘قراردیا تھا فوٹوفائل

ایشوریا پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے انہیں ’جعلی خوبصورت‘قراردیا تھا فوٹوفائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے ان کی خوبصورتی کو ’جعلی اورپلاسٹک‘ کی کہنے پرآج بھی غصہ ہیں اور اس بات کو اب تک بھلا نہیں سکی ہیں۔

سابق ملکہ حسن ایشوریارائے کا شماربالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان کے حسن کے کئی دیوانے ہیں جن میں بالی ووڈ کے سلومیاں بھی شامل تھے، تاہم عمران ہاشمی کو ایشوریارائے کی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے، جس کا اظہار انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھا۔

ایشوریا رائے اتنی پرانی بات کو آج تک بھلا نہیں پائی ہیں، ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں شرکت کی جہاں ریپڈ فائر راؤنڈ میں جب میزبان نے ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھا تو ایشوریا نےغصے سے  جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔

ایشوریا کے لیے یہ تبصرہ اداکار عمران ہاشمی نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھا، ایشوریا یہ تبصرہ سن کر شدید غصے میں آگئی تھیں اور انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔ بعد ازاں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی ماگنتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا لیکن ایشوریا اس تبصرے کے لیے آج تک عمران ہاشمی کو معاف نہیں کرپائی ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔