- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
امریکیوں کے قتل میں تارکین وطن ملوث ہیں، سرحدی دیوار ضروری ہے، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے تارکین وطن کی آمد سے امریکا میں نہ صرف جرائم میں اضافہ ہوا بلکہ یہ لوگ امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے کو روکنے کے لیے سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے ٹیلی وژن پر خطاب کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کی وجہ سے ملک میں جرائم میں اضافہ ہوا اور حال ہی میں ان تارکین وطن نے کیلی فورنیا اور جارجیا میں کئی امریکی شہریوں کا بہیمانہ قتل کیا۔ امریکا کو محفوظ رکھنا، ہماری اولین ترجیح ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے صرف گزشتہ برس 20 ہزار بچےغیرقانونی طور پر امریکا لائے گئے جس سے میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔
امریکی صدر نے اپوزیشن کو متنبہ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے بل کی منظوری نہ دی تو امریکی حکومت کا شٹ ڈاون جاری رہے گا۔ تارکین وطن کی آمد سے امریکا پریشان ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری چاہتے ہیں جسے اپوزیشن نے کانگریس میں اکثریت ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسترد کردیا۔ صدر نے جواباً بجٹ دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا اور یوں امریکا میں 18 روز سے حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔