- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
برازیلین فٹبالر کاکا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت
کراچی: سابق برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی۔
وزیراعظم عمران خان کی پاکستان آنے والے معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔
دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سےملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ اسکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نژاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق دونوں فٹبالرز کی دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ دوپہر 12 بجے کراچی آمد طے ہے۔
کاکا اور لوئس کو سخت ترین خصوصی حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے مقامی فائیو اسٹار پہنچایا جائے گا۔ وہ دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے ملاقات کے لیے لاہور چلے جائیں گے، دورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔