راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 9 جنوری 2019
میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، راشد لطیف، فوٹو: فائل

میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، راشد لطیف، فوٹو: فائل

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔