رنبیر کپور نے’ گلی بوائے‘ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  بدھ 9 جنوری 2019
رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو رسنیما گھروں کی زینت بننے گی۔ فوٹو: فائل

رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو رسنیما گھروں کی زینت بننے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے فلم ’گلی بوائے‘ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی ریپر ویوان فرنانڈس اور نوید شیخ کے حالات زندگی  پر بننے والی فلم ’گلی بوائے‘  میں رنویر سنگھ ہپ ہاپ گلوکار کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم اس بات سے بہت ہی کم لوگ واقف ہوں گے کہ اس فلم میں رنبیر کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھائی سال قبل جب ’گلی بوائے‘ کی کاسٹ کو حتمی شکل دی گئی تو اس وقت رنبیر کپور نے اس فلم کو کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی، ہدایتکار زویا اختر نے رنبیر کپور کی خواہش پوری کرنے کے لیے  انہیں رنویر سنگھ کے مد مقابل معاون اداکار کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رنبیر کپور درحقیقت رنویر سنگھ کا کردار نبھانا چاہتے تھے جب کہ زویا اختر کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، انہوں نے رنبیر کو معاون اداکار کے کردار کی آفر کی جوکہ رنبیر کپور کو پسند نہ آئی۔ جس کے بعد ہدایتکار زویا اختر اور رنبیر کپور کے درمیان اختلافات  شروع ہو گئے اور پھر بلآخر رنبیر کپور نے پیچھے ہٹ جانا ہی مناسب سمجھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’گلی بوائے‘ کا ٹیزر ریلیز

واضح رہے کہ ’ گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ رواں سال 14 فروری کو سینیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل  انٹرنیشنل برلن فلم  فیسٹیول میں دکھائے جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔