ورلڈ کپ کے لیے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 9 جنوری 2019
 حارث سہیل اور رومان رئیس کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا، فوٹو: فائل

حارث سہیل اور رومان رئیس کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا، فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے رواں سال انگلینڈ میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے ممکنہ 25 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، عثمان شنواری، حسن علی، شاہین آفریدی، عماد وسیم مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں، جنید خان، وقاص مقصود اور میر حمزہ بھی پلان کا حصہ ہیں جب کہ حارث سہیل اور رومان رئیس کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں سامنے آنے والے کرکٹرز کو بھی نظر میں رکھا جائے گا،پلان میں شامل کرکٹرز کوآسٹریلیا کےخلاف سیریز میں بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔