کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2019
 موٹرسائیکل پر سواردونوں ڈکیتوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، خواجہ سہیل منصور :فوٹو:فائل

موٹرسائیکل پر سواردونوں ڈکیتوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، خواجہ سہیل منصور :فوٹو:فائل

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹریٹ کریمنلز سے سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نہ بچ سکے، ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو کراچی کے علاقے 3 تلوار کلفٹن میں ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور دونوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، انہوں نے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔