معذوروں کو خصوصی شناختی کارڈ کی فراہمی شروع

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 10 جنوری 2019
’’ناؤ‘‘ کے دفتر میں موبائل وین کے ذریعے پیدائشی اورحادثاتی معذورافرادکوشناختی کارڈکے اجراکیلیے درخواستیں لی گئیں فوٹو: انٹرنیٹ

’’ناؤ‘‘ کے دفتر میں موبائل وین کے ذریعے پیدائشی اورحادثاتی معذورافرادکوشناختی کارڈکے اجراکیلیے درخواستیں لی گئیں فوٹو: انٹرنیٹ

 کراچی:  نادرا نے پیدائشی اور حادثاتی طورپر معذورافراد کو قومی شناختی کارڈ کے جاری کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔

خصوصی قومی شناختی کے اجرا کے لیے غیر سرکاری تنظیم ناؤ پی ڈی پی کے دفتر میں نادراحکام کی جانب سے موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے پیدائشی اور حادثاتی طور پر معذو ر ہونے والے افراد کے خصوصی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درخواستیں وصول کی گئیں۔

نادرا کی جانب سے تمام تر درخواستیں ون ونڈو آپریشن کے تحت وصول کی گئیں ، ترجمان نادرا کے مطابق مختلف نوعیت کے جسمانی معذور افراد جن میں سماعت وبصارت،بینائی سے محروم جبکہ جسمانی اعضا سے محروم افراد کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے محکمہ صحت ، محکمہ سماجی بہبود کے دفاتر اور کئی اداروں سے رجوع کرنا پڑتا تھا جو اکثر اوقات معذور افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی دشواری کا باعث بنتا تھا۔

اسی تناظر میں خصوصی افراد کے لیے اس مہم کے دوران بیک وقت خصوصی شناختی کارڈ ، جوینائل سرٹیفکیٹ جبکہ ڈس ایبلیٹی سرٹیفکیٹ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، ناؤ پی ڈی پی کے مطابق 139 افراد کو جسمانی معذوری جبکہ 127 افراد کو قومی شناختی کارڈ ز جاری کیے ہیں خصوصی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔