مسافر ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی ترسیل روکنے کیلیے کارروائی کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 10 جنوری 2019
 معاشرے کو کھوکھلا کرنیوالے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے فوٹو : فائل

معاشرے کو کھوکھلا کرنیوالے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے فوٹو : فائل

 کراچی:  اینٹی نارکوٹکس فورس اور ریلوے پولیس نے مسافر ٹرینوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور ترسیل روکنے کیلیے مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس حوالے سے اینٹی نارکوٹکس فورس اور ریلوے پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدارت فورس کمانڈر اے این ایف بریگیڈیئر منصور احمد نے کی اجلاس میں پاکستان ریلوے پولیس کی ایس ایس پی شہلا قریشی سمیت سینئر افسران شریک ہوئے، فورس کمانڈر بریگیڈیئر منصوراحمد نے ریلوے سے سفر کرنیوالے مسافروں کی آڑ میں منشیات فروشوں کے ذریعے منشیات کی ترسیل کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہناتھا کہ معاشرے کو کھوکھلا کرنیوالے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، بریگیڈئیر منصور احمد کا کہناتھا کہ منشیات اسمگلنگ کے معاملے پر ترجیحی اور ہنگامی بنیاد پر اقدامات ضروری ہیں جس پر مکمل توجہ مرکوز کرکے اس کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعے ہی معاشرتی جرائم کے پیچھے موجود عناصر سے نمٹا جاسکتا ہے اجلاس کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس اور ریلوے پولیس نے مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔