العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2019
اسلام آباد:اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21جنوری کو ہوگی: فوٹو: فائل

اسلام آباد:اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21جنوری کو ہوگی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اپیل اورسزا معطلی کی درخواست کی سماعت 21 جنوری کوکرے گا۔

گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔