شمالی کوریا کے سربراہ کی چینی صدرسے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2019

گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا: فوٹو: فائل

گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا: فوٹو: فائل

بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ کم جونگ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے دوسری ملاقات جلد ہوگی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا اورامریکا کے تعلقات میں پیچیدگیوں پرفکرمند ہیں، امریکا کے ساتھ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات میں تعطل پرخدشات ہیں، مذاکرات کے ذریعے مسائل کے پرامن حل کےعہد پرقائم ہیں۔

گزشتہ سال کم جونگ ان نے تین مرتبہ چین کا دورہ کیا اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اور بعد میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔