ریلیز سے ایک ہفتہ قبل عمران ہاشمی کی فلم کا نام تبدیل

ویب ڈیسک  جمعرات 10 جنوری 2019
فلم پہلے 25 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکی کے بعد 18 کو ریلیز کی جارہی ہے فوٹوفائل

فلم پہلے 25 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن شیوسینا کی دھمکی کے بعد 18 کو ریلیز کی جارہی ہے فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی آنے والی فلم’چیٹ انڈیا‘کا نام بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض کے بعد ریلیز سے ایک ہفتے قبل تبدیل کردیاگیا۔

اداکار عمران ہاشمی کی فلم’چیٹ انڈیا‘ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی اور اب فلم کانام تبدیل کردیاگیاہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنسر بورڈ کو فلم کے پرانے نام پر اعتراض ہے سنسر بورڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘فلم کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کررہاہے۔ لہٰذا فلم کا نام ’چیٹ انڈیا‘سے تبدیل کرکے’وہائے چیٹ انڈیا‘کردیاگیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیوسینا کا خوف؛ ’چیٹ انڈیا‘کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

دوسری جانب فلم کے شریک پروڈیوسر تنوج کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیر اس کے پرانے نام سےکی جاچکی ہے فلم 18 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے اور ریلیز سے محض ایک ہفتے قبل فلم کو نئے نام کے ساتھ ریلیز کرنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔