جنوبی افریقا میں ناقص کارکردگی؛ احسان مانی نے سربراہ کرکٹ کمیٹی کو طلب کرلیا

سلیم خالق  جمعرات 10 جنوری 2019
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب پی سی بی پر خاصا دباؤ ہے فوٹو: فائل 

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب پی سی بی پر خاصا دباؤ ہے فوٹو: فائل 

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعہ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباؤ ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے،نمائندہ ایکسپریس کے رابطے پر محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔