- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
عیدا لفطر پرشائقین کی بڑی تعداد نے سینمائوں کا رخ کیا

بھارتی فلم ’’جسم ٹو‘‘اور پاکستانی فلم ’’شریکا‘‘ کے فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ فوٹو: فائل
لاہور: عیدا لفطرکے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی، ہالی وڈ اوربالی وڈ فلموںکودیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے سینماگھروںکا رخ کیا۔ عریاں فلموں کی سپراسٹار سنی لیون کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’’جسم ٹو‘‘ نے حیرت انگیزطورپرپبلسٹی کے بغیرچاند رات کو سنسرسرٹیفیکٹ ملنے کے باوجود فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ ہونے پرمجبورکردیا جب کہ پاکستانی فلموں میں ہدایتکارسیدنور کی فلم ’’شریکا‘‘ میں شامل نئے فنکاروں کامران مجاہد اوردعاقریشی کی پرفارمنس کوحاضرین نے خوب سراہتے ہوئے بھرپورداددی ۔
دوسری جانب اداکارہ نرگس اورشان کی فلم ’’گجرداکھڑاک‘‘ نے بھی فلم بینوںکوخوب انٹرٹین کیا۔ ہالی وڈ اسٹارز کی فلموں ’’ٹوٹل ری کال ٹو‘‘ اور’’ایکسپینڈایبل‘‘ کوبھی دیکھنے کے لیے شائقین کی لمبی قطاریں سینماگھروں کے باہر دکھائی دیں۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پرجہاں سینما مالکان بالی وڈ اسٹارسلمان خان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر ‘‘ کی پاکستان میںنمائش پرپابندی کے بعدمایوس دکھائی دے رہے تھے وہیں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی ملکی اورغیر ملکی فلموں کے بہتر بزنس نے سینمامالکان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔ 3اگست کو بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میںنمائش کے لیے پیش کی جانیوالی بولڈ فلموںکی ہیروئن سنی لیون کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’’جسم ٹو‘‘ کو زبردست رسپانس ملا ہے۔
میٹروپول سینما میں چاند رات کو سنسر سرٹیفیکٹ ملنے پر عید کے روز جب نمائش کے لیے فلم کوپیش کیا گیا توشائقین کی بڑی تعداد نے سینما کا رخ کیا اورتینوں روز میٹروپول سینما کے ہائوس فلم رہے ، بلکہ سینما انتظامیہ کو اضافی سیٹیں لگانا پڑیں۔ اسی طرح ہدایتکارسیدنور کی فلم ’’شریکا‘‘ کوبھی دیکھنے کے لیے فلم بینوںکی بڑی تعداد شبستان سینما میںموجود رہی۔ تینوںروز فلم کے شوفل رہے اورانتظامیہ نے عرصہ دراز بعداضافی سیٹیں لگاکرفلم بینوںکو مایوس ہونے سے بچایا۔ دوسری جانب ہالی وڈ کی جدید ٹیکنالوجی سے تیارکردہ بڑے بجٹ کی فلموں کو پسند کرنے والے شائقین نے ’’ٹوٹل ری کال ٹو‘‘ اور ’’ایکسپینڈایبل‘‘ کو دیکھا اوربہترین مناظر پرتالیاں بجا کرداد بھی دی۔ عیدالفطر کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلموں کے حوالے سے سنجیدہ فلمی اورسینما حلقوںکا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے تینوں روزقیامت خیزمہنگائی کے دور میں سینما گھر لوگوں کے لیے واحد اورسستی ترین تفریح ثابت ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔