پہلا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  اتوار 14 جولائی 2013
پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی اورعمر اکمل کی واپسی تاہم جنیدخان کو ڈراپ کر دیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی اورعمر اکمل کی واپسی تاہم جنیدخان کو ڈراپ کر دیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

جارج ٹاؤن: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔ پاکستان کی بیٹگ لائن نے ایک مرتبہ پھر قوم کو مایوس کیا اور شاہد آفریدی اور مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی بلےباز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ کھیل کے دوران ایک موقع پر 47 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر چکیں تھیں تاہم شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے ٹیم کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 120 رنز جوڑے۔ شاہدآفریدی 49 گیندوں پر 78 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جب کہ مصباح الحق نے 52 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 13 رنز دے کر 4 وکٹیں جب کہ ڈیوائن براوو اور کیمارروچ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔