- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
پاکستان میں کاکا اور فیگو پر محبت کے پھول نچھاور
کراچی: پاکستانیوں نے فٹبال اسٹارز کاکا اور فیگو پر محبت کے پھول نچھاور کر دیے، دونوں کراچی آمد پر کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئے اور کرکٹرز کے انداز میں اسٹیج پر انٹری دی، برازیلین فٹبالر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال اکیڈمی قائم کرکے خوشی ہوگی، فیگو نے کہا کہ حکومتی سرپرستی کے بغیر پروفیشنل کھلاڑی سامنے نہیں آسکتے۔
ایکسپریس کے مطابق دنیائے فٹبال کے 2 بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کی تشہیر کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے، تقریب میں سابق پرتگالی اسٹار لوئس فیگو کرکٹ بیٹ تھامے بیٹسمین کے انداز میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے، برازیل کے سابق نامور اسٹرائیکر ریکارڈو کاکا نے گیند تھامے فاسٹ بولر کی طرح انٹری دی۔
اس موقع پر کاکا نے کہا کہ میرے لیے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے، یہاں کے لوگ کھیلوں سے محبت کرتے ہیں، ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، مستقبل میں پاکستان میں اکیڈمی قائم کرکے بہت خوشی ہوگی،انھوں نے کہا کہ ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں شیڈول میچز دلچسپ رہیں گے۔
کوشش کروں گہ کہ پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکوں، میں پاکستانی ثقافت سے بھی روشناس ہونا چاہتا ہوں۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے لوئس فیگو نے کہا کہ پاکستان فٹبال کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا درپیش ہے، حکومتی سرپرستی کے بغیر پروفیشنل کھلاڑی سامنے نہیں آسکتے، پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی جبکہ عالمی رینکنگ بنانے کیلیے گراس روٹ پرمضبوط بنیاد ضروری ہے۔
تقریب میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین کو بھی اسٹیج پر بلا کر زبردست پزیرائی کی گئی، انھوں نے اسٹار فٹبالرز کوپاکستان کی شرٹس بھی پیش کیں، کاکا اور فیگو بعدازاں لاہور روانہ ہو گئے، وہاں بھی ان کی بھرپور ستائش ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔