بگ بیش لیگ؛ بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
اگرچہ بین کٹنگ نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا

اگرچہ بین کٹنگ نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا

برسبین:  بگ بیش میچ کے دوران برسبین ہیٹ کے آل راؤنڈر بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔

میلبورن رینیگیڈز کے مارکس ہیرس کے اونچے شاٹ کو مڈ وکٹ پر تھامنے کی کوشش میں گیند انگلیوں سے پھسل کر ناک پر پوری قوت سے لگی۔ اگرچہ انھوں نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا، چوٹ کے گہرے اثرات کے خدشے کی وجہ سے وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، البتہ بعد میں چیک اپ کے بعد واپس لوٹ آئے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔