ٹی وی شومیں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس، پانڈیا اور راہول پر پابندی کاامکان

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
 بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی:  ٹی وی شو میں خواتین سے متعلق نازیبا کمنٹس پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول پر پابندی کا امکان ہے۔

اگرچہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ونود رائے 2 میچز کی معطلی کو کافی سمجھتے ہیں، البتہ بورڈ کے خازن انیرودھ چوہدری نے کہاکہ دونوں نے الٹی سیدھی باتوں سے بھارتی کرکٹ کو بدنام کیا، جس طرح بال ٹیمپرنگ پر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا اسی طرح ان دونوں کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی پہلے ہی دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔