- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
پی سی بی نے ’’آئینہ‘‘ دکھانے والوں کو ’’معاف‘‘ کر دیا
کراچی: اپنے گریبان میں جھانکنے سے گریز کرتے ہوئے پی سی بی نے ’’آئینہ‘‘ دکھانے والوں کو معاف کر دیا۔
کراچی میں گراؤنڈ سہولیات پر تنقید کرنے والے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز روحان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد بدستور 8 ہفتے معطلی کی سزا مکمل کرینگے، اماراتی کرکٹ بورڈ ان سے حاصل شدہ جرمانے کی رقم کراچی کی ایک چیریٹی کو عطیہ کرے گا، البتہ پاکستانی بورڈ نے تاحال ناکافی سہولتوں والے گراؤنڈ پر میچ کرانے کے ذمہ داروں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمرجنگ ٹیمز کپ کے دوران متحدہ عرب امارات نے اپنے میچز کراچی میں کھیلے تھے،بارش کے باعث ٹیم کا ہانگ کانگ سے اہم میچ نہیں ہو سکا تھا جس کا اثر سیمی فائنل میں جگہ پر پڑا،اس کے بعد روحان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شہزاد نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر کراچی کے ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ کی سہولیات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پی سی بی کی شکایت پراس کا امارات کرکٹ بورڈ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تینوں پلیئرز کو8 ہفتوں کیلیے معطل کر دیا، جرمانے کے ساتھ انھیں باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کرنے کا بھی کہا تھا، ان کی یہ معذرت نہ صرف پی سی بی کو موصول ہوچکی بلکہ اس نے ان تینوں کھلاڑیوں کو معاف بھی کردیا ہے۔اماراتی بورڈ نے ان کھلاڑیوں سے حاصل ہونے والا جرمانہ کراچی کی ایک چیریٹی کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا،اگرچہ تینوں بدستور معطلی کی سزاکاٹ رہے ہیں تاہم انھیں نیپال کے خلاف آنے والی سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ای سی بی اعلامیہ کے مطابق تین پروفیشنل کرکٹرز پر حال ہی میں ڈسپلنری پابندیاں عائد کی گئیں، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کی معذرت قبول کرلی ہے، جذبہ خیرسگالی کے اظہار کے طور پر ہم ان پلیئرز سے حاصل ہونے والا جرمانہ بھی کراچی کی ایک چیریٹی کو عطیہ کردیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ناکافی سہولتوں کی نشاندہی کرنے والے اماراتی کرکٹرز کی تو شکایت کر دی، البتہ ساؤتھ اینڈ اسٹیڈیم پر میچ کرانے والے آفیشلز کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ بورڈ مستقبل قریب میں وہاں ویمنز انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔