شاعر،مزاح نگار ابن انشاء کی آج41 ویں برسی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 11 جنوری 2019
 ابن انشاء نے یونیسکوکی سفیرکی حیثیت سے  یورپی اورایشیائی ملکوں کے دورے کئے

ابن انشاء نے یونیسکوکی سفیرکی حیثیت سے یورپی اورایشیائی ملکوں کے دورے کئے

 کراچی: اردو غزل، شاعری، مزاح نگاری میں جداگانہ تحریروں سے شہرت پانے والے ابن انشا کی آج 41ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ابن انشا کا اصل نام شیرمحمدخان تھا وہ پندرہ جون انیس سو ستائیس کو ہندوستان کے شہرجالندھرمیں پیدا ہوئے، ابن انشا نے جامعہ پنجاب سے بی اے جبکہ جامعہ کراچی سے ایم اے کیا، 1962میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقررہوئے، جبکہ بطوروائس چیئر مین ٹوکیوبک ڈیولپمنٹ پروگرام جبکہ ایشین کوپبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن بھی رہے۔

انشا کی شاعری کی تصنیفات میں اس بستی کی ایک کوچے میں، چاند نگر، دل وحشی، بلوکابستہ، کلام شامل ہے، ابن انشاء نے یونیسکوکی سفیرکی حیثیت سے  یورپی اورایشیائی ملکوں کے دورے کئے، جن کا احوال انھوں نے اپنے سفرناموں آوارہ گرد کی ڈائری، ابن بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہوتو چین چلو، دنیا گول ہے، اورنگری نگری پھرا مسافرمخصوص طنزیہ وفکاہیہ انداز میں تحریرکیے، ان کا انتقال 11جنوری 1978کو لندن میں ہواجبکہ انھیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔