رواں مالی سال کے 6 ماہ؛ ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 11 جنوری 2019
ترسیلات زر کے حوالے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، خلیجی ریاستیں اور یورپی یونین کے ممالک سرفہرست ہیں۔ فوٹوفائل

ترسیلات زر کے حوالے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، خلیجی ریاستیں اور یورپی یونین کے ممالک سرفہرست ہیں۔ فوٹوفائل

 کراچی:  رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2018 کے دوران بیرون ملک پاکستانی ورکروں نے 10 ارب 71 کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا جو گذشتہ مالی سال کی نسبت 10 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2018 میں موصول ہونے والی 1 ارب 69 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ترسیلات نومبر 2018 کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ مگر دسمبر 2017 کی نسبت 1.93 فیصد کم ہیں۔ ترسیلات زر کے حوالے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، خلیجی ریاستیں اور یورپی یونین کے ممالک بدستور سرفہرست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔