پاکستانی فلمیں ’’جیک پاٹ‘‘ اور ’’گم‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
دونوں فلمیں آج پاکستان بھر کے سینماگھروں میں ریلیز کی جارہی ہیں فوٹوانٹرنیٹ

دونوں فلمیں آج پاکستان بھر کے سینماگھروں میں ریلیز کی جارہی ہیں فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: 2019 کی پہلی دو پاکستانی فلمیں’’جیک پاٹ‘‘اور ’’گم‘‘ سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

نورحسن،  صنم چوہدری،  ثنا فخر اور جاوید شیخ کی رومینٹک کامیڈی فلم’’جیک پاٹ‘‘ آج ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شعیب خان نے انجام دئیے ہیں جب کہ خرم ریاض نے فلم کو پروڈیوس کیاہے۔

دوسری جانب ایکشن تھرلر فلم ’’ گم ‘‘ آج لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم ’’گم‘‘میں اداکار سمیع خان اور شمعون عباسی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’ گم’’ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، امریکا، اسپین اور بھارت سمیت کئی ممالک کے فلم فیسٹیولز میں اسکریننگ کیلئے پیش کی گئی جہاں اس نے بیسٹ اسکرین پلے، ایکٹر، ڈائریکٹر اور ایڈیٹنگ کے شعبوں میں سات ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔

ڈائریکٹر عمار لاثانی اور کنزہ ضیا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں ٹی وی کی معروف فنکارہ شامین خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ فلم کی کہانی خطرناک مجرم اور ایک باپ کے ٹکراؤ کے گرد گھومتی ہے جو مختلف حادثات کی بدولت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجاتے ہیں اور پھر یہیں سے کہانی میں سسپنس اور ڈرامے کے راز افشاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔