- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پاکستانی فلمیں ’’جیک پاٹ‘‘ اور ’’گم‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئیں
کراچی: 2019 کی پہلی دو پاکستانی فلمیں’’جیک پاٹ‘‘اور ’’گم‘‘ سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
نورحسن، صنم چوہدری، ثنا فخر اور جاوید شیخ کی رومینٹک کامیڈی فلم’’جیک پاٹ‘‘ آج ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض شعیب خان نے انجام دئیے ہیں جب کہ خرم ریاض نے فلم کو پروڈیوس کیاہے۔
دوسری جانب ایکشن تھرلر فلم ’’ گم ‘‘ آج لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم ’’گم‘‘میں اداکار سمیع خان اور شمعون عباسی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’’ گم’’ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، امریکا، اسپین اور بھارت سمیت کئی ممالک کے فلم فیسٹیولز میں اسکریننگ کیلئے پیش کی گئی جہاں اس نے بیسٹ اسکرین پلے، ایکٹر، ڈائریکٹر اور ایڈیٹنگ کے شعبوں میں سات ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔
ڈائریکٹر عمار لاثانی اور کنزہ ضیا کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں ٹی وی کی معروف فنکارہ شامین خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ فلم کی کہانی خطرناک مجرم اور ایک باپ کے ٹکراؤ کے گرد گھومتی ہے جو مختلف حادثات کی بدولت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجاتے ہیں اور پھر یہیں سے کہانی میں سسپنس اور ڈرامے کے راز افشاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔