ایک دوفلمیں بنانے سے انڈسٹری بحال نہیں ہوگی، قوی خان

شوبز رپورٹر  اتوار 14 جولائی 2013
قوی خان کاکہنا تھا کہ مجھے اگرنوجوان فنکارکہیں کہ میں ان کی رہنمائی کروں تواس  میں ان کے لیے ہمیشہ کی طرح حاضر ہوں۔ فوٹو: فائل

قوی خان کاکہنا تھا کہ مجھے اگرنوجوان فنکارکہیں کہ میں ان کی رہنمائی کروں تواس میں ان کے لیے ہمیشہ کی طرح حاضر ہوں۔ فوٹو: فائل

کراچی: سینئر اداکار قوی خان نے کہاہے کہ ایک دوفلمیں بنانے سے پاکستان کی فلم بحال نہیں ہوگی ہمیں نئے آئیڈیاز کی اشدضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ  ماضی میں ہماری فلم کی تباہی کی وجہ چیزوں میں معیار اور مقدار کا فقدان رہا ہے، ہم نے ہمیشہ اپنے طور پر سوچا اور وہی کیا جو ہمیں بہتر لگا جب کہ دیگرممالک میں فلم ڈائریکٹرزوقت کے ساتھ دوڑتے رہے۔

ایک سوال کے جواب میں قوی خان کاکہنا تھا کہ مجھے اگرنوجوان فنکارکہیں کہ میں ان کی رہنمائی کروں تواس  میں ان کے لیے ہمیشہ کی طرح حاضر ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اور ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے فلم کاخداخیرکرے، اداکارقوی خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہیں جوجلد آن ائیرہونے ہیں امیدہے عوام کومیراکام پسندآئیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔