حافظ آباد میں فائرنگ سے سرکاری خاتون وکیل جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جنوری 2019
ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس: فوٹو: فائل

ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس: فوٹو: فائل

حافظ آباد: کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد سول کورٹ میں خاتون سرکاری وکیل نائلہ امجد کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، نائلہ امجد ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔