ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گیا

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 11 جنوری 2019
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی 3 ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کراچی میں شیڈول ہے

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی 3 ٹونٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کراچی میں شیڈول ہے

 لاہور: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو سکیورٹی رپورٹ سے مشروط قرار دے دیا گیا۔

مہمان ٹیم کی کراچی آمد کو سکیورٹی رپورٹ سے مشروط قرار دے دیا گیا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم نے یو اے ای میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، یہ میچز 7،9 اور 11 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی 3 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کراچی میں شیڈول ہے تاہم ان میچوں کو سکیورٹی رپورٹ سے مشروط قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔