- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کو’’غنڈی‘‘ قرار دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا ٹریلر دیکھ کر اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو غنڈی قرار دے دیا۔
حال ہی میں جاری ہونے والے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انڈسٹری میں طوفان سا برپا کردیا ہے۔ شائقین کی جانب سے بھی فلم ’’سمبا‘‘ کے بعد فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو بھی سپر ہٹ فلم قرار دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ والد مہیش بھٹ نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کو اہم لقب سے نواز دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ فیملی میں سب سے چہیتی سمجھے جانے والی عالیہ بھٹ کے حوالے سے اُن کے والد مہیش بھٹ بیٹی کی اداکاری سے ایسا متاثر ہوئے کہ داد دیئے بغیر نہ رہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالیہ غنڈی ہے‘‘۔
یہ خبر بھی پڑیں: رنبیر کپور نے’ گلی بوائے‘ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ گلی بوائے‘‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم ریلیز سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔