آؤٹ ہونے پر بڑبڑانے والے شین واٹسن کے خلاف انضباطی کارروائی کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  پير 15 جولائی 2013
 مجھےسمجھ نہیں آتی واٹسن کیوں مایوسی سےسرجھٹکتےہوئےجارہا تھا الٹا اس نےتو اپنی ٹیم کاریویو بھی ضائع کیا، مائیکل وان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مجھےسمجھ نہیں آتی واٹسن کیوں مایوسی سےسرجھٹکتےہوئےجارہا تھا الٹا اس نےتو اپنی ٹیم کاریویو بھی ضائع کیا، مائیکل وان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ناٹنگھم: پہلے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر آسٹریلوی اوپنر شین واٹسن نے مغلظات بکنا شروع کردیں، ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے چوتھے روز واٹسن نے 46 رنز اسکور کیے تھے کہ انھیں علیم ڈار نے اسٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس پر انھوں نے فوری طور پر فیصلے کو چیلنج کردیا مگر ٹی وی امپائر میرس ایرسمس نے بھی آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ہاک آئی سے ظاہر ہورہا تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کی جانب جارہی تھی۔ کریز چھوڑنے سے پہلے واٹسن کو معیوب الفاظ نکالتے ہوئے صاف سنا گیا۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی واٹسن کیوں مایوسی سے سرجھٹکتے ہوئے جارہا تھا الٹا اس نے تو اپنی ٹیم کا ریویو بھی ضائع کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔