- کوشش ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پاکستان کے حق میں ہوں، مریم اورنگزیب
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
- ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
- راولپنڈی میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی
- امریکا؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق
- اگر کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں، نسیم شاہ
- پنجاب، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم
- سعودی ولی عہد کا ترکیہ اور شام کو امداد پہنچانے کیلیے فضائی پُل بنانے کا حکم
- پی ٹی آئی کا 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ
- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی
- انڈے کھانے سے دل کو فائدہ ہوسکتا ہے
- گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان اور بھارت میں 50 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں
- کابینہ میں توسیع؛ وزیراعظم نے مزید 7 معاونین خصوصی مقرر کردیے
- ہالینڈ میں زیرِ آب سائیکلوں کی سب سے بڑی پارکنگ کی تعمیر کا منصوبہ
- فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا
- اسلام آباد؛ شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی: تحریک انصاف کے عامر ڈوگر اور لیگی سینیٹر گرفتار
- ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
- ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
کرن مورے سہواگ اور گمبھیر کی ٹیم واپسی کے حامی
دھون اور روہت کے سامنے آنے کے باوجود انھیں نظراندازنہیں کیا جانا چاہیے۔ فوٹو: فائل
نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹ چیف سلیکٹرکرن مورے اوپنرز شیکھر دھون اور روہت شرما کی عمدہ کارکردگی کے باوجود وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کی ٹیم میں واپسی کے حامی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں نے ماضی میں ٹیم کے لیے کئی بہت ہی شاندار اننگز کھیلی ہیں، ان کو یکسر نظرانداز کردینا درست نہیں ہوگا، صلاحیتوں کے اظہار کیلیے واپسی کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پلیئرز کی وافر دستیابی اور ٹیم میں مقابلے کی فضا بھارتی کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت ہے،کوچ اور کپتان کو ٹیم کیلیے بہتر سے بہتر کھلاڑی میسر آتے ہیں۔ انھوں نے کہا موجودہ سلیکشن کمیٹی کو گوتم یا سہواگ میں سے ایک اوپنر کو ضرور ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے، اس سے دونوں پر ہرصورت پرفارم کرنے کیلیے دباؤ بڑھے گا اور انجریز کی صورت میں کپتان کے پاس زیادہ آپشنز بھی موجود ہوں گی۔
کرن مورے نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں دھون اور شرما بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دونوں نے بہت کم وقت میں اپنے آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ کرلیا ہے۔ انھوں نے دھونی کو مشورہ دیا کہ ماضی میں کئی اہم میچز جتوانے والے گھمبیر اور سہواگ کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑیں اگر وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرتے ہیں تو انہیں ٹیم میں واپسی کا موقع ضرور ملنا چاہیے، دونوں میں سے ایک کی موجودگی کپتان کو درکار ایک اچھے مشیر کی کمی بھی پوری کرسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔