انٹر سال اور آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ  نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انعام احمد نے نتائج کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں 14300 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 13574 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3183 نے تمام 6 پرچوں میں، 3656 نے 5 پرچوں میں، 2489 نے 4 پرچوں میں، 1662 نے3 پرچوں میں، 1233 نے 2 پرچوں میں جبکہ 799 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 77 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے شرکت کی جس میں سے 73 نے تمام 6 پرچوں میں جبکہ 4 امیدواروں نے 5 پرچوں میں کامیابی حاصل کی، طلبا ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں، طلبا نتائج معلوم کرنے کیلیے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔