اولمپکس؛ مہمانوں کی رہنمائی کیلیے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس تیار

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019
 روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے۔

روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے۔

 لاہور:  اولمپک گیمز2020میں مہمانوں کی رہنمائی کیلیے مختلف زبانیں بولنے والے روبوٹس تیار کرلیے گئے۔

ٹوکیو کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز پر انگریزی، جاپانی اور چینی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھنے والی ’’آریسا‘‘ کی خدمات حاصل ہوں گی، ملک میں عمررسیدہ افراد کی تعداد زیادہ اور شرح پیدائش کم ہونے کی وجہ سے افرادی قوت کا شکار جاپان نے اولمپک گیمز کے دوران ٹوکیو میں مہمانوں کی رہنمائی کیلیے تیار کیے جانے والے روبوٹ کو لڑکی کا روپ دیا ہے۔

وہ نہ صرف مہمانوں کو ٹرینوں، راستوں اور تفریحی مقامات وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی بلکہ اگر کوئی چاہے تو اس کے ساتھ تصویر بنوانے کیلیے بھی تیار ہوگی، اس روبوٹ کی کامیاب آزمائش ہوچکی اور وہ مقامی شہریوں کی بھرپور توجہ حاصل کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔