کرکٹرزبیگمات کو میدانوں سے دوررکھیں، سری لنکن وزیر کھیل

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019
وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، فوٹوفائل

وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، فوٹوفائل

 لاہور: سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹرز کو بیگمات میدانوں سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر تھشارا پریرا پر ٹیم میں جگہ بچانے کیلیے ہاتھ پیر مارنے کا الزام عائد کیا، جواب میں آل راؤنڈر کی بیگم نے بھی محاذ کھول لیا،اس جگ ہنسائی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیا۔

اب وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے کہاکہ بیگمات کی سوشل میڈیا پر جھڑپوں سے مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ صورتحال شرمناک تھی، میں کرکٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی بیویوں کو کرکٹ کے میدانوں سے دور رکھیں اور توجہ کھیل پر دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔