زیادتی کیس؛ رونالڈوکا ’ڈی این اے‘ طلب

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2019
اسٹار فٹبالر اس الزام سے ہمیشہ انکاری رہے ہیں فوٹوفائل

اسٹار فٹبالر اس الزام سے ہمیشہ انکاری رہے ہیں فوٹوفائل

لاس اینجلس:  امریکی ماڈل کیتھرین میورگا کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کی جانچ پڑتال کرنیوالی لاس اینجلس پولیس نے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو سے ڈی این اے دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسٹار فٹبالر اس الزام سے ہمیشہ انکاری رہے ہیں،لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے اطالوی حکام سے اس حوالے سے باضابطہ درخواست کردی کہ وہ ہمیں رونالڈو کا ڈی این اے ٹیسٹ لینے میں مدد فراہم کریں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔