2018میں80فیصد نئی گاڑیوں پر سفید رنگ سرفہرست رہا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019
 یورپ میں تیار کی جانیوالی ہرچوتھی گاڑی کا رنگ نیلا اور پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھا
 فوٹو:فائل

 یورپ میں تیار کی جانیوالی ہرچوتھی گاڑی کا رنگ نیلا اور پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھا فوٹو:فائل

 کراچی:  بی اے ایس ایف (BASF) کے کلر کوٹنگ ڈویژن نے2018میں گاڑیوں پر کیے جانے رنگوں کا تجزیہ پیش کردیا جس کے مطابق سفید، کالا، سلور اور گرے کلر 2018میں گاڑیوں کی صنعت پرغالب رہا اور دنیا بھر میں بنائی جانے والی 80 فیصد گاڑیوں پر یہی رنگ کیا گیا۔

تجزیے میں بتایا گیا تمام رنگوں کے مقابلے میں سفید رنگ سب سے زیادہ مقبول رہا اور شمالی امریکا میں ہر چوتھی گاڑی، یورپ میں ہر تیسری گاڑی اور ایشیا پیسیفک میں ہر دوسری گاڑی پر کیا جانے والا رنگ سفید تھا جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں سلور رنگ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ چھوٹی اور کمپیکٹ گاڑیوں پر کیے جانے والوں کرومیٹک رنگوں کے دوسرے سلسلے میں نیلااور لال رنگ سرفہرست رہے جبکہ کالے اور سفید رنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پرگاڑیوں پرکیے جانے والے کرومیٹک رنگوں کے استعمال میں کمی واقع ہوئی۔

تجزیہ میں بتایا گیا کہ یورپ میں تیار کی جانے والی ہر پانچویں گاڑی کا رنگ کا گرے تھاجس نے دوسرے مقبول رنگ کے طور پر سیاہ رنگ کی جگہ لے لی جس میں خریداروں کیلیے گرے رنگ کے110مختلف شیڈز دستیاب تھے جبکہ 140مختلف شیڈز کے ساتھ نیلا رنگ خطے میں پسند کیا جانے والا سب سے پسندیدہ رنگ بن گیا۔ 2018میں 11فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سلور رنگ کی جگہ لیتے ہوئے نیلا رنگ یورپ میں ہر چوتھی گاڑی پر کیا جانے والا رنگ بن گیا۔ میٹیلک یا پرل رنگ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جارہا ہے۔

2018میں دو تہائی گاڑیوں پر ایفیکٹ کوٹنگ کی مقبولیت بھی دیکھنے میں آئی جس میں سیاہ اور گرے رنگ کی بڑی گاڑیوں پر مٹیلک کوٹنگ کی گئی۔ مقبولیت کے لحاظ سے سفید رنگ ایشیا پیسیفک میں سب سے مقبول رہاجہاں تیار کی جانے والی53فیصد گاڑیوں پر سفید رنگ کیا گیا۔ دیگر مٹیلک رنگوں میں نیلا اور لال رنگ مقبول رہا جبکہ ایس یو ویز پر کیے جانے والے رنگوں میں براؤن رنگ زیادہ مقبول رہا۔ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کلر بی اے ایس ایف نارتھ امریکا کے ہیڈ آف کلر ڈیزائن پال سزورنی نے کہا کہ بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈویژن کو دنیا میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور رنگوں کے رجحانات کا بخوبی ادراک ہے اور اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں آٹوموٹیو مارکیٹ میں کون سا رنگ اہم کردار ادا کرے گا۔

ہرسال بی اے ایس ایف کوٹنگ ڈویژن کے ڈیزائنرز آٹوموٹیو رنگوں کے رجحانات پیدا کرتے ہیں جو وسیع پیمانے پر تحقیق، عالمی رجحانات اور ثقافتی تبدیلیوںکے بارے میں گہرے تجزیہ پر مبنی65رنگوں کا ایک مجموعہ ہے جو مستقبل میں3 سے5 سال کے اندر آٹوموٹیوکی صنعت میں استعمال کیے جانے والے رنگوں پر اثراندازہوگا۔

بی اے ایس ایف کا کوٹنگ ڈویژن جدید اور پائیدار آٹوموٹیواوای ایم کی ڈیولپمنٹ، پیداوار اور مارکیٹنگ اور ری فنش کوٹنگ اور ڈیکوریٹوکلر کے ساتھ انڈسٹریزکی وسیع صنعت میں دھاتی، پلاسٹک اور گلاس سبسٹریٹس کی پراڈکٹس میں عالمی ماہر ہے۔ کمپنی کاپورٹ فولیو”Innovation Beyond Paint” پروگرام سے مکمل ہوتا ہے جس کا مقصد نئی منڈیوں اور بزنس کو فروغ دینا ہے۔ ہم دنیا بھر میں اپنے پارٹنرز کی ضرورت کو پورا کرنے کیلیے ایڈوانس پرفارمنس سلوشنز اور ڈرائیو پرفارمنس اور نئی ایپلی کیشنزفراہم کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔