سوڈان، امن فوج پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 7 فوجی ہلاک

 پير 15 جولائی 2013
حملہ 2008 کے بعد دارفر میں امن فوج کے اہلکاروں کیخلاف سب سے بڑی کارروائی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل و دیگر کی شدید مذمت. فوٹو: اے ایف پی

حملہ 2008 کے بعد دارفر میں امن فوج کے اہلکاروں کیخلاف سب سے بڑی کارروائی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل و دیگر کی شدید مذمت. فوٹو: اے ایف پی

دارفور: سوڈان کے بدامنی کے شکار علاقے دارفر (Darfur)میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 7بین الاقوامی امن فوجی ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارفر میں تعینات اقوام متحدہ اور افریقی یونین کی مشترکہ امن فوج کے ترجمان نے بتایا کہ امن افوج کی گشتی ٹیم پر حملہ دارفر کے شمال میں مانا واشی نامی علاقے میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2008 کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دارفور میں کسی حملے میں اتنے زیادہ امن فوجی مارے گئے ہیں۔ اس علاقے میں سکیورٹی کے فرائض تنزانیہ کے فوجیوں کے پاس ہیں۔ مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔