موڈیز کی رپورٹ سرمائے کا انخلا، اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019
بینکنگ اور آئل سیکٹر میں خریداری کے سبب انڈیکس کی 39000 پوائنٹ کی نفسیاتی حد مستحکم رہی
 فوٹو: فائل

بینکنگ اور آئل سیکٹر میں خریداری کے سبب انڈیکس کی 39000 پوائنٹ کی نفسیاتی حد مستحکم رہی فوٹو: فائل

 کراچی: عالمی ریٹنگ کمپنی موڈیز کی پاکستان سے متعلق جاری کردہ رپورٹ، سرمایہ کاروں کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، حکومتی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کے حصول سے متعلق صورتحال واضح نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث سرمائے کے انخلا سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے۔

تاہم بینکنگ اور آئل سیکٹر میں خریداری کے سبب انڈیکس کی39000پوائنٹس کی نفسیاتی حد مستحکم رہی۔ مندی کے سبب 0اشاریہ14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے19ارب 1 کروڑ 40 لاکھ78 ہزار 635روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس41اشاریہ20 پوائنٹس کی کمی سے39049 اشاریہ08، کے ایم آئی30 انڈیکس 240 اشاریہ 82پوائنٹس کی کمی سے 65911 اشاریہ25 اورپی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 20 اشاریہ84 پوائنٹس کی کمی سے19058اشاریہ 64 ہو گیا۔

تاہم اس کے برعکس کے ایم آئی 30 انڈیکس 7 اشاریہ 56 پوائنٹس کے اضافے سے 18615 اشاریہ14ہوگیا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 10 اشاریہ 28فیصد زائد رہا اور مجموعی طورپر 12کروڑ 35 لاکھ77 ہزار 160حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار349کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ،جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔