پاکستان سے چیری، آلو، مالٹا، گندم اورچاول درآمد کرینگے، چینی سفیر

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 12 جنوری 2019
 چین پاکستان کی چوتھی بڑی ایکسپورٹ منڈی ہے، فوٹوفائل

چین پاکستان کی چوتھی بڑی ایکسپورٹ منڈی ہے، فوٹوفائل

 اسلام آباد:  چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

ہم پاکستان سے چیری، آلو،مالٹا،گندم اورچاول درآمدکرناچاہتے ہیں۔چینی سفیر یاؤجنگ نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرغذائی تحفظ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہاکہ چین پاکستان کی چوتھی بڑی ایکسپورٹ منڈی ہے،ہم اس بات پر متفق ہیں کہ چینی چاول کے بیج کی برآمد سے متعلق درپیش پیچیدگیوں کو باہمی طور پر حل کیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔