چوتھی 2روزہ زمین پراپرٹی ایکسپو آج شروع ہوگی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 جنوری 2019
رواں سال ملک بھر سے نمائش کنندگان کی تعداد 130ہوگئی، منیجریاسر نیازی 
فوٹو: ایکسپریس

رواں سال ملک بھر سے نمائش کنندگان کی تعداد 130ہوگئی، منیجریاسر نیازی فوٹو: ایکسپریس

 کراچی:  زمین ڈاٹ کام کے تحت کراچی میں چوتھی 2روزہ زمین پراپرٹی ایکسپو آج (ہفتہ 12 جنوری کو) سے کراچی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوگی جو کل اتوار13جنوری تک جاری رہے گی۔

زمین ایکسپو کے منیجر یاسرنیازی نے بتایا کہ رواں سال نمائش کنندگان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث زمین ڈاٹ کام نے نمائش کو3 ہالوں تک توسیع دی ہے۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان بھر سے نمائش کنندگان کی تعداد بڑھکر 130ہوگئی ہے جو نمائش کے دوران صارفین کواپنے رہائشی وتجارتی پروجیکٹس کا تعارف اورفروخت کی پیشکشیں کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ زمین ڈاٹ کام 2006 سے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے فروغ کے لیے اندرون وبیرون ملک متحرک ہے اور اب تک مجموعی طورپرریئل اسٹیٹ سیکٹر کی16 کامیاب نمائشوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔