کراچی میں رینجرزکی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف فیضو دادا گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2019
ملزم کے خلاف صرف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

ملزم کے خلاف صرف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں، ترجمان رینجرز: فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارغفارذکری گروپ سے ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے اوردیگرمقدمات میں مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررہے، ملزم کے خلاف صرف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔