کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2019

شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکے گا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکے گا، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید خوشگوارہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ شہر کے علاقے نارتھ کراچی نیو کراچی، ملیر، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم ابر آلود رہے گا، شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔