شمالی وزیرستان کے دشوارگزار پہاڑوں میں خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2019
 شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی، فوجی حکام: فوٹو: فائل

شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی، فوجی حکام: فوٹو: فائل

شوال: فوجی حکام نے شوال کے دشوارگزارپہاڑوں میں خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

فوجی حکام  کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردارتاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، شوال میں شدید برفباری ہورہی ہے لیکن پھربھی فینسنگ پر کام نہیں اورموسم کی شدت سیکیورٹی فورسزکو وطن کے دفاع سے غافل نہیں کرسکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔