کاشغر تا گوادر ریل پروجیکٹ پر کام شروع، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا فائل ورک مکمل

نئے سرکلرریلوے کیلیے50کلومیٹرطویل ٹریک بچھائے جائیں گے، 246 گاڑیاں چلائی جائیں گی،جاپانی ماہرین کومدعوکرنے کیلیے خط ارسال فوٹو: فائل

نئے سرکلرریلوے کیلیے50کلومیٹرطویل ٹریک بچھائے جائیں گے، 246 گاڑیاں چلائی جائیں گی،جاپانی ماہرین کومدعوکرنے کیلیے خط ارسال فوٹو: فائل

بیجنگ / پشاور / لاہور: چینی حکام نے کاشغرسے گوادرتک ریل پروجیکٹ پرکام شروع کردیا۔

کاشغر میں ریلوے اسٹیشن بنانے کیلیے موزوںمقام کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ دورہ چین میںمختلف معاہدوںکے ساتھ گوادرسے چینی صوبے سنکیانگ کے شہر کاشغر تک ریلوے لائن بچھانے کے سمجھوتے پربھی دستخط ہوئے تھے۔کاشغرکے ڈپٹی کمشنروینگ یونگ زی کاکہناہے کہ حکومت نے کاشغر میں ایسے مناسب مقام کی نشاندہی کے لیے تحقیقی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جہاںریلوے اسٹیشن بنایاجاسکے۔انھوںنے بتایاکہ اس سلسلے میںتفصیلی پلان اورٹائم ٹیبل تیارکیاجاناہے۔ چینی اخبارکے مطابق کاشغرکے لوگوںمیںبھی اس منصوبے کے حوالے سے کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت ریلوے نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کا فائل ورک مکمل کرکے جاپانی ماہرین کوپاکستان مدعوکرنے کیلیے وزارت خارجہ کوخط ارسال کردیاہے۔وزارت ریلوے کے باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ وزارت ریلوے نے جاپانی ترقیاتی ادارے جائیکاکے تعاون سے کراچی میں2کھرب60ارب کی لاگت سے شروع کیے جانے والے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ پرجائیک کے تمام تحفظات کودورکردیے ہیں۔

منصوبے کے مطابق نئے سرکلرریلوے کیلیے50کلومیٹرطویل ٹریکس بچھائی جائیںگی جن پر246گاڑیاںچلائی جائینگی۔ ادھروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے تمام صوبائی حکومتوںسے کہاہے کہ ایسے ریلوے پھاٹک جہاں کوئی چوکیدار موجود نہیں ہے وہاںچوکیدارتعینات کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق انھوںنے یہ ہدایت صوبائی وزرائے اعلی کے نام ایک خط میں کی ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ میںپاکستان ریلوے کودرپیش مسائل  کے حل کیلیے تمام صوبائی وزرائے اعلی سے ملاقات بھی کروںگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔