وزیر اعظم 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے، مختلف معاہدوں کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2019
پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحا پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ پڑھیں: عمران خان 22 جنوری کو قطر جائیں گے اور وہاں سے اچھی خبر لائیں گے، شاہ محمود قریشی

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔