- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
فٹبال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن
کراچی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے رکن ممالک پر پابندی لگانا کوئی نئی بات نہیں، فیفا کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اگر پھر بھی فیفا نے پاکستان کو معطل کیا تو لائحہ عمل بنائیں گے، فٹبال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا حساب لیا جائے گا، ہاکی کو کروڑوں روپے دینے والی حکومت فٹبال کی بھی اعانت کرے۔
مقامی ہوٹل میں میڈیا اور بعدازاں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سید اشفاق حسین نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم پر ہونے والے انتخابات میں منتخب ہوئے، کوشش کی جائے گی کہ پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی عائد نہ ہو، اس ضمن میں ایک وفد بھیج کر فٹبال کی عالمی تنظیم اور ایشائی باڈی اے ایف سی کو حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے اصل صورتحال بتائی جائے گی،ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم اگر فیفا کی جانب سے پاکستان کو وقتی طور پر معطل بھی کر دیا جائے گا تو اس سے نبٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
پی ایف ایف کےصدر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا اسٹرکچرتباہ حال ہے، سابقہ فیڈریشن کےعہدیدران ہمارے لیے مشکلات چھوڑ کر گئے ہیں، انہوں نے دل کھول کر لوٹ مار کی،پاکستان میں فٹبال کا فروغ چاہتے ہیں، فٹبال کی بہترین کیلیے کام نہ کر سکے توخود ہی عہدہ چھوڑ دوں گا،فٹبال شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے،میچز، کوچنگ اسٹاف کے تربیتی کیمپ میں تبدیلی نہیں ہوگی،نوجوان کھلاڑیوں کیلیےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کریں گے، سابق قومی کپتان کلیم اللہ سمیت کسی سے بھی زیادتی نہیں کی جائے گی۔
سید اشفاق حسین نےالزام عاائد کیا کہ سابق صدرفیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ کے منع کرنے کے باجودفیفا کی جانب سے فراہم کردہ رقم واپس کردی جبکہ فیصل صالح حیات نےاے ایف سی اجلاس میں غیر قانونی طور پر شرکت کی اور8ماہ میں 23 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، یہ رقم کہاں خرچ ہوئی کسی کو کچھ نہیں پتا، پاکستان میں گول پروجیکٹ کے منصوبوں کے لیے ملنے والے کروڑوں روپے کا حساب دینے والا کوئی نہیں ہے، ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا، بد عنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔