سعودی وزارت حج کا غیر قانونی زائرین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اے پی پی  پير 15 جولائی 2013
سعودی سیکیورٹی حکام نے رش کے وقت وہیل چیئر پر طواف کرنیوالوں پر بھی پابندی عائد کردی. فوٹو: فائل

سعودی سیکیورٹی حکام نے رش کے وقت وہیل چیئر پر طواف کرنیوالوں پر بھی پابندی عائد کردی. فوٹو: فائل

جدہ: سعودی وزارت حج نے خانہ کعبہ کے طواف میں رش کم کرنے کیلیے غیر قانونی زائرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نائب وزیر حج حاتم قاضی نے نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج اور عمرے کی خدمات پیش کرنے والی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ رجب اور شعبان میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کی واپسی کو یقینی بنائیں۔

ان 2 ماہ کے دوران سعودی عرب آنے والے زائرین ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود واپس نہیں جاتے جس کی وجہ سے رمضان کے دوران خانہ کعبہ کے طواف میں زائرین کا رش بہت بڑھ جاتا ہے اور مقامی انتظامیہ کو صورتحال سے نمٹنے کیلیے خصوصی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق سعودی سیکیورٹی حکام نے رش کے وقت وہیل چئیر پر طواف کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔