- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
سیکیورٹی پالیسی کی تیاری، ڈرون حملے روکنے کی سفارش شامل
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت کے بعدوزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزارت داخلہ کے حکام کومجوزہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا مسودہ جلد تیارکرنیکا حکم دیدیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذمے دارذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے 3 روز قبل وزارت داخلہ کے دورے کے موقع پر مجوزہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی کیلیے سفارشات کو جلد حتمی شکل دیکرپیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعدوزارت داخلہ کے حکام نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان کی طرف سے اب تک ملنے والی سفارشات مسودے میں شامل کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مجوزہ پالیسی میں مرکزی نکتے کے طورپرقانون نافذکرنیوالے اداروں کے مابین موثر اورفعال تعاون، انٹیلی جنس معلومات کے بروقت تبادلہ اور اس کی بنیادپرفی الفورپیشگی اقدامات کرنے کے متعلق سفارشات شامل کی گئی ہیں۔
پالیسی میں بدامنی والے علاقوںمیں انٹیلی جنس اداروں کے نیٹ ورک کو مزیدمضبوط بنانے کیساتھ ساتھ حاصل معلومات پرفوری ایکشن کیلیے اینٹی ٹیررسٹ یونٹس کے قیام کی بھی سفارش کی جائے گی جبکہ بدامنی والے صوبوں اور شہروں میں دہشت گردی کیخلاف خصوصی ’’آپریشنل پلان‘‘کی سفارش کی جائے گی۔ مجوزہ پالیسی میں امریکی ڈرون حملوں کوفوری روکنے کی سفارش بھی شامل کی جارہی ہے۔
اس میں امریکا کویہ آپشن دیا جائیگا کہ دہشت گردوںکیخلاف خودپاکستانی فورسز ایکشن کریں گی کیونکہ پاکستان اپنی سرزمین پرکسی دوسرے ملک کوکارروائی کی اجازت نہیںدے سکتا، اگرامریکا کے پاس پاکستان میں دہشت گردوںکے ٹھکانوںکی کوئی ٹھوس اورناقابل تردیدمعلومات ہوںتووہ معلومات شئیرکرسکتاہے جودرست ہونے پرپاکستانی فورسزخودایکشن لیں گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میںپالیسی کے مسودے کی تیاری پرکام تیزکر دیاگیاہے مگرپھربھی اس کی تیاری کیلیے کم ازکم 3 سے 4 ہفتے مزید درکارہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔