دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کوپنجرے میں قید کرنے والا شخص گرفتار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
دبئی میں ایک شخص اپنے ملازمین کو پنجرے میں قید کرتا اور ان سے پوچھتا ہے کہ کون سی ٹیم جیتے گی

دبئی میں ایک شخص اپنے ملازمین کو پنجرے میں قید کرتا اور ان سے پوچھتا ہے کہ کون سی ٹیم جیتے گی

 دبئی:  دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کو پرندوں کے پنجرے میں قید کرنے والے مقامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جمعرات کو یو اے ای اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر ایک شخص اپنے ملازمین کو پنجرے میں قید کرتا اور ان سے پوچھتا ہے کہ کون سی ٹیم جیتے گی، جب وہ بھارت کا نام لیتے ہیں تو انھیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا اور جب وہ یو اے ای کی حمایت کرتے ہیں تو انھیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس غیر انسانی حرکت پر حکام نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔